امان گڑھ کے مکین ویلفیئر بورڈ انتظامیہ کیخلاف سراپا احتجاج

  امان گڑھ کے مکین ویلفیئر بورڈ انتظامیہ کیخلاف سراپا احتجاج

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)لیبر کالونی امان گڑھ کے رہائشیوں کا ورکر ز ویلفئر بورڈ انتظامیہ کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف سراپا احتجاج لیبر کالونی امان گڑھ میں ورکرز ویلفئر بورڈ انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے نام پر غریب مزدوروں اور ان کے بچوں کے سروں سے چھت چھینے کی بھر پور مذمت اگر ورکرز ویلفئر بورڈ انتظامیہ باز نہ آئی تو ہم اپنے بچوں سمیت ورکرز ویلفئر بورڈ خیبر پختونخواہ کی انتظامیہ کے خلاف سڑکوں پر نکل کر دمادم مست قلندر پر مجبور ہوجائیں گے اس سلسلے میں لیبر کالونی امان گڑھ نوشہرہ میں رہائشیوں کا ایک اہم احتجاجی اجلاس منعقد ہوا اس اجلاس کی صدارت قومی وطن پارٹی کے چیئر مین ولی الرحمان کر رہے تھے اجلاس میں لیبر کالونی کے رہائشیوں زرشادخان، شاہد خان سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی ضلع نوشہرہ کے چیئر مین ولی الرحمان نے کہا کہ ورکرز ویلفئر بورڈ انتظامیہ لیبر کالونی امانگڑھ کے رہائشیوں کے حال پر رحم کریں کیونکہ نوشہرہ کی صنعتی بستی پہلے سے صنعتی قبرستان بنا ہوا ہے اور اب ورکرز ویلفیئر بورڈ انتظامیہ ہمارے گھروں اور دوکانوں کو مسمار کرنے پر تلی ہوئی ہے جوکہ ہمیں کسی صورت منظور نہیں انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کے صنعتی مزدوروں سے کبھی روزگار چھینا جارہا ہے تو کبھی ان کے بچوں کے سروں سے چھت ان مظالم سے بورڈ انتظامیہ ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی انہوں نے مزید کہا کہ نہ تو ہم لیبر کالونی امان گڑھ میں تجاوزات کے نام پر اپریشن تسلیم کرتے ہیں اور نہ کواٹرز کے کرایوں میں اضافہ تسلیم کرتے ہیں اور اگر پھر بھی ورکرز ویلفئر بورڈ انتظامیہ باز نہ آئی تو ہم سڑکوں پر نکل کر دما دم مست قلندر کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -