امریکہ طالبان ڈیل میں ہر ممکن سہولت کاری کرینگے، اسد مجید

امریکہ طالبان ڈیل میں ہر ممکن سہولت کاری کرینگے، اسد مجید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(این این آئی) امریکہ میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں، امریکہ طالبان ڈیل میں ہر ممکن سہولت کاری کریں گے۔امریکی میڈیا کو انٹرویو میں پاکستان کے سفیر نے کہا کہ ایران کا امریکہ اور سعودی عرب سے تنازع افغان امن عمل کو مزید پیچیدہ کرسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت تنازع پر وائٹ ہاؤس کی کاوشوں کے شکر گزار ہیں، بھارت اندرونی سیاسی مقاصد کے لیے پاکستان کو نشانہ بنا رہا ہے جو پائیدار امن کیلئے بہتر نہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات سے انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔
اسد مجید