ممتاز صحافی علی نبی المعروف بقضائے الہٰی انتقال کرگئے

ممتاز صحافی علی نبی المعروف بقضائے الہٰی انتقال کرگئے

  

پاراچنار (نمائندہ پاکستان) ضلع کرم کے ممتاز سینئر صحافی اور ٹی یو جے کے بانی رکن حاجی علی نبی المعروف موسی 68سال کی عمر میں بقضائے الہی انتقال کرگئے مرحوم علی نبی صحافی حاجی نصیر حسین حال آسٹریلیا، صادق حسین ریڈیو تہران، ذوالفقار علی محکمہ تعلیم اور افتخار حسین واپڈا کے والد تھے مرحوم کا نماز جنازہ 11بجے امامیہ کالونی پاراچنار میں ادا کی گئی اور بعد ازاں مرحوم کو ہزارہ قبرستان میں سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کر دیا گیا جنازے میں ضلع کرم کے صحافیوں سمیت محتلف مکاتب فکر کیافراد نے شرکت کی سینئر صحافی علی نبی ٹرایبل یونین آف جرنلسٹ کے بانی رکن تھے اور 1987 میں سینئر صحافی سیلاب محسود نے علی افضل افضال، اقبال حسین اقبال اور مرحوم علی نبی کے ساتھ مل پاراچنار میں ٹی یو جے کی بنیاد رکھی پاراچنار پریس کلب میں صحافیوں کا تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ممتاز صحافی علی نبی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا گیااور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی گئی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -