کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور رہیگا،شاہین عمر

کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور رہیگا،شاہین عمر

  

پشاور(سٹی رپورٹر)ڈائریکٹریٹ اف ہائیر ایجوکیشن اور یوتھ افیرز کے زیر اہتمام بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یک جہتی کے لئے گورنمنٹ سٹی گرلز ڈگری کالج گلبہار میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جسمیں پشاور بھر کے تمام گرلز کالجز کے سٹاف اور طالبات سمیت پرنسپلز نے شرکت کی،اس موقع پر کالج کے طالبات نے کشمیر ڈے کے حوالے سے ٹیبلوز بھی پیش کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کالج پرنسپل شاہین عمر اور دیگر مقررین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ایک دن کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ضرور رنگ لائے گی انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اسرائیل اور امریکہ کی لونڈی کا کردار ادا کر رہی، عراق، شام، لیبیا پر چڑھا ئی کر دی گئی لیکن اقوام متحدہ اپنی ہی قرار دادوں کو پس پشت ڈال کر ظلم وستم کی حمایت کررہا ہے، انھوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو بھارت بیدردی کے ساتھ کچل کر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے جبکہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل تماشائی کا کرداد ادا کررہا ہے۔ انہوں نے مز ید کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر پر بھارتی تسلط کسی صورت برادشت نہیں کریں گے، تقریب میں طالبات نے تقریری مقابلے میں بھی حصہ لیا جبکہ وزیر اعلی کے مشیر نے تقریری مقابلہ جیتنے والے طالبات میں نقد انعامات اور سرٹیفیکٹس تقسیم کئے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -