اقوام متحدہ صرف امریکہ اوریورپ کیلئے بنایا،اختیار ولی

اقوام متحدہ صرف امریکہ اوریورپ کیلئے بنایا،اختیار ولی

  

  

پبی (نمائندہ پاکستان) اقوام متحدہ صرف امریکہ اور یورپ کیلئے بنا گیا ہے مقبو ضہ کشمیر میں کئی مہینوں سے کشمیر ریوں پر ظلم اور بر ریت ہو رہی ہے اس کو نظر نہیں آرہا ہے کشمیر کا سودا کر نے والے بھی آج یو م یکجہتی کشمیر کس منہ سے منا رہے ہیں سلیکٹ وزیر اعظم نے کشمیر پلیٹ میں رکھ کر مودی کودیا اگر نواز شریف کی حکو مت1999 میں ختم نہیں کر تے تو اب تک کشمیر کامسئلہ حل ہو تا اور آج کشمیر آزاد ہو تا موجودہ حکو مت گرا نا پا کستان مسلم لیگ ن کے لئے ایک گھنٹے کا کام ہے لیکن ہم گرا نا نہیں چا ہتے کہ عوام کوتبدیلی سرکار کا اصل چہرہ نظر آسکیں ان خیا لات کا اظہار پا کستان مسلم لیگ ن کے صو با ئی سیکر ٹری اطلا عات اختیار ولی پا کستان مسلم لیگ ن ضلع نو شہرہ کے آر گنائزنگ کمیٹی ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکر ٹری حا جی نواب خان نے یوم یکجہتی کشمیر ریلی اور پبی پریس کلب میں پریس کا نفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر عادل اعوان ضلعی صدر نو شہرہ ایم ایس ایف معاذ خان صدر ایم ایس ایف اکبر پورہ کا لج اور نبی آمین بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ عمران خان کشمیریوں کے ساتھ مذاق کر نا چھوڑ دیں خود ہی کشمیر کومودی کے حوا لہ کیا آج بھی ہمارے ہاں میرجعفر اور میر صادق موجود ہیں انشاء اللہ کشمیر کی آزادی تک پاکستان مسلم لیگ نکے قا ئدین اورکار کنان نہیں بیٹھے ینگے جب تک کشمیر کو آزاد نہیں کرینگے سلیکٹ وزیر اعظم 50 لاکھ گھر بنانے سے بھی مکر گیا ہے انکے ساتھ5 گھروں کا نقشہ بھی نہیں پا کستانی عوام کو بے روزگار کیا ہیں ایک کرروڑ نو کریوں کا جھوٹا وعدہ کر کے جس کے پاس روز گار تھا ان کو بھی بے روزگار کیا انہوں نے کہا کہ 5 فروری یوم کشمیر ہر سال ہم منا تے ہیں پی ٹی آئی کے ورکرز خود موجودہ حکمرا نوں سے بیزار ہوچکے ہیں آج یوم یکجہتی کشمیر پر ان کے اپنے پار ٹی کار کنان انکے ساتھ نہیں تھے اور رات کو شہروں اور دیہاتوں میں اعلانات کر کے سکولوں اورکا لجوں کے بچوں کو آج صبح نکالے انہوں نے کہاکہ آ ئندہ مرکز اور چاروں صو بوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکو مت ہو گی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -