پاکستان اور ملائیشیا کے باہمی تعلقات اسٹر یٹجک پارٹنر شپ میں تبدیل
کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے ملائیشیا کے دو روزہ سرکاری دورے کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے3 اور 4 فروری تک ملائیشیاکا دوسرا دورہ کیا جو ملائیشیا اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط اور مثالی بنانے کیلئے تھا۔ وزیراعظم عمران خان کا ملائیشیا میں گرمجوشی سے استقبال کیا گیا، ون آن ون اور وفود کی سطح پر دونوں ممالک کے درمیان بات چیت ہوئی اور پاکستان و ملائیشیا نے اعلیٰ سطح کے رابطے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔پاکستان اور ملائیشیا کامختلف شعبوں میں دو طر فہ تعاون نئی بلندیوں کوپہنچ چکا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں تبدیل ہوچکے ہیں۔پاکستان ملائیشیا کے وزرائے اعظم نے عالمی امورپر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اعلیٰ سطح پر رابطوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ پاکستان اورملائیشیا کا اسلام آباد میں چوتھے مشترکہ کمیشن کا اجلاس بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
پاکستان ملائیشیاتعلقات