وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر کا بی آر ٹی چمکنی ڈپو کا سرپرائزوزٹ

وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر کا بی آر ٹی چمکنی ڈپو کا سرپرائزوزٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر نے بی آر ٹی چمکنی ڈپو اور خیبرپختونخوا اربن موبیلٹی اتھارٹی بلڈنگ (KPUMA) سنٹر کا دورہ کیا جہاں سے پورے بی آر ٹی بسوں، روٹس اور سیکورٹی کی آن لائن مانیٹرنگ کی جائے گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے ڈیٹا سنٹر اور کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کنٹرول روم میں ہمہ وقت چالیس ممبران کی ایک ٹیم موجود ہوگی جس کے تحت تمام بسوں،روٹس اور سیکورٹی کی آن لائن نگرانی اور جائزہ لیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ کے ہمراہ چیف آپریٹنگ آفیسرماس ٹرانزٹ فیاض خان، ڈائریکٹر انچارج بی آر ٹی عالمزیب، جنرل مینیجر میجر زاہد اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد کو بتایا گیا کہ فیول اسٹیشن، انسپکشن ایریا، بس اسٹیشن اور ورکشاپس کا سول ورک سو فیصد مکمل ہے ملک شاہ محمد نے حکام کے ہمراہ چمکنی سے ڈبگری تک بی آر ٹی بس میں سفر کیا اور سفر کو پر سکون اور خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی ایک بین الاقوامی معیار کا منصوبہ ہے جو تحریک انصاف کا عوام کے لئے ایک انمول تحفہ ہے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ فنشنگ کام میں مزید تیزی اور بہتری لائی جائے لیکن معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہ کیا جائے 

مزید :

صفحہ اول -