پشاور،بھاری اسلحہ،بارود سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے درہ آدم خیل کی جانب سے مو ٹر کار کے ذریعے بھاری تعداد میں اسلحہ ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے نتیجے میں موٹر کار خفیہ خانوں سے مختلف بور کے 3ہزار 4سو عدد کارتوس اور ایک عدد رائفل برآمد کرلی، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران درہ آدم خیل سے اسلحہ سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہیتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی صدر توحید اللہ کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کسی بھی وقت سماج دشمن عناصراسلحہ کی بھاری تعداد درہ آدم خیل سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کریں گے، جس پر شہر میں داخل ہونیوالے تمام راستوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی جس پر ایس ایچ او تھانہ متنی بسم اللہ جان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ بمقام ارٹ بابا ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک مو ٹر کارنمبر 718 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے مختلف بور کے 3ہزار 4سو عدد کارتوس اور ایک عدد رائفل برآمد کر کے ملزم ناصر شاہ ولد حبیب شاہ سکنہ درہ آدم خیل حال شیخ محمدی کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران درہ آدم خیل سے بھاری تعداد میں اسلحہ ایمونیشن سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے