کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ،سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی

کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ،سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی
کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ،سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن پر سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا،بنچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں۔

عدالت نے صوبائی ،وفاقی حکومت،میئرکراچی اور دیگر کو نوٹس جاری کررکھے ہیں اورتجاوزات کیخلاف آپریشن سرکلرریلوے کی بحالی سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں،عدالت نے رفاعی پلاٹوں،پارکس اورفٹ پاتھوں سے بھی قبضہ ختم کرانے کا حکم دیاتھا،تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جائے گی،سرکلر ریلوے کی بحالی کے حوالے سے سندھ حکومت اور محکمہ ریلوے رپورٹ پیش کرے گا۔

ادھرگلشن مہران پر لینڈ مافیا کے قبضے کیخلاف شہری بھی عدالت پہنچ گئے،شہری کاکہناہے کہ ہمیں ہمارے پلاٹس دلوائے جائیں ،ہمارے پلاٹس پر قبضہ مافیا نے قبضہ کیا ہوا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -