قومی اسمبلی میں عوام کی براہ راست پارلیمنٹ تک رسائی کابل آج پیش کیا جائے گا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں عوام کی براہ راست پارلیمنٹ تک رسائی کابل آج پیش کیا جائے گا،رولز میں ترمیم کی صورت میں عوام مسائل براہ راست اسمبلی تک پہنچا سکیں گے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی میں عوام کی براہ راست پارلیمنٹ تک رسائی کابل آج پیش کیا جائے گا،رولز میں ترمیم کی صورت میں عوام مسائل براہ راست اسمبلی تک پہنچا سکیں گے،پیپلز پارٹی کی نفیسہ شاہ کا قومی اسمبلی کے رولز میں ترمیم کا بل ایجنڈے میں شامل ہے،بل کے تحت کوئی بھی شہری کسی مسئلے سے براہ راست پارلیمنٹ کو تحریری طور پر آگاہ کرسکے گا۔
قومی اسمبلی میں آنے والے عوامی مسائل کو پبلک پٹیشنز کا نام دیا گیا ہے،شہری سپیکر کے نام خط کے ذریعے اہم مسائل کی جانب توجہ مبذول کراسکیں گے۔