توہین عدالت کیس،سابق وزیربلدیات سعید غنی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچ گئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیربلدیات سعید غنی توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچ گئے،سعید غنی نے تجاوزات کیخلاف آپریشن نہ کرنے کا اعلان کیاتھا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت ہوگی،چیف جسٹس گلزاراحمد سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچ گئے ہیں،سابق وزیر بلدیات سندھ سعید غنی بھی عدالت میں پیش ہو گئے،سعید غنی توہین عدالت نوٹس کیس میں پیش ہوئے ہیں ،سعید غنی نے تجاوزات کیخلاف آپریشن نہ کرنے کا اعلان کیاتھا۔