ایف اے ٹی ایف، پاکستان نے کتنے پوائنٹس پر کام کرلیا، کتنے مزید کرے توبلیک سے وائٹ لسٹ میں آسکتا ہے؟ خبرآگئی

ایف اے ٹی ایف، پاکستان نے کتنے پوائنٹس پر کام کرلیا، کتنے مزید کرے توبلیک سے ...
ایف اے ٹی ایف، پاکستان نے کتنے پوائنٹس پر کام کرلیا، کتنے مزید کرے توبلیک سے وائٹ لسٹ میں آسکتا ہے؟ خبرآگئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کیلئے بھارت ہتھکنڈے ناکام ہوگئے۔ پاکستان کی ایف اے ٹی ایف کو پیش کی گئی رپورٹ کو بہترین قراردے دیا گیا،اس بات کا امکان ظاہر کیاجارہا ہے کہ پاکستان بلیک لسٹ نہیں ہوگا۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دیئے گئے33میں سے چودہ پوائنٹس مکمل کرلئے ہیں جبکہ چھ پوائنٹ پرقانون سازی ہوتے ہی کام مکمل ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معاشی ترقی کے امکانات روشن ہونے لگے۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کی پیش کردہ رپورٹ کو بہترین قرار دے دیا ہے جس سے بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ قرار دلانے کی کوشش ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہے جبکہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ میں شامل کئے جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

92نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دیئے گئے33میں سے چودہ پوائنٹس مکمل کرلئے ہیں جبکہ چھ پوائنٹ پرقانون سازی ہوتے ہی کام مکمل ہوجائے گا۔چھ پوائنٹ مکمل ہونے پر پاکستان گرے سے وائٹ لسٹ میں چلا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کو بہترین قرار دے دیا گیاہے ۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا نے بھی اس سلسلے میں اہم کردار اداکیا ہے۔ ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے علی الاعلان کہا ہے کہ پاکستانی اقدامات کا اعتراف کرنا چاہئے۔اس حوالے سے امریکا اور چین کی جانب سے بھی مثبت اشارے دیکھنے کو ملے ہیں جس کے بعدامکان ہے کہ اس بار پاکستان کو ایف اے ٹی ایف اجلاس سے اچھی خبر سننے کو ملے گی۔

واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف کا آئندہ اجلاس رواں ماہ کی سولہ سے اکیس تاریخ تک پیرس میں ہوگا۔جس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا نہ نکالنے کے حوالے سے پاکستانی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -