امریکی صدارتی امیدواربرنی سینڈرزنے اردو میں پوسٹ کی تو کیا ہوا؟ایسی خبر کہ ہر کوئی مسکرا اٹھے گا

امریکی صدارتی امیدواربرنی سینڈرزنے اردو میں پوسٹ کی تو کیا ہوا؟ایسی خبر کہ ...
امریکی صدارتی امیدواربرنی سینڈرزنے اردو میں پوسٹ کی تو کیا ہوا؟ایسی خبر کہ ہر کوئی مسکرا اٹھے گا

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا میں حزب اختلاف کی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدواربرنی سینڈرز نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔ صدارتی امیدوار نے اپنی مہم میں کسی بھی قومیت کو نظر انداز نہیں کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پرپوسٹ کئے گئے ان کے ایک اردو بینر پر نہ صرف امریکا میں مقیم پاکستانی خوشی کا اظہارکررہے ہیں بلکہ جو پاکستانی کبھی امریکا نہیں گئے وہ بھی اسے پسند کررہے ہیں۔

برنی سینڈرز نے فیس بک پر اردو میں لکھی گئی پوسٹ میں کہا ہے کہ ’برنی کے میڈی کیئر فار آل پروگرام میں بینائی اور چشمے، آلات سماعت، دانتوں کی حفاظت شامل ہیں‘۔

برنی سینڈرز کی پوسٹ نے اردو بولنے والوں کے دل جیت لئے اوردلچسپ مگر نیک تمناوں سے بھرپور ردعمل کا سیلاب سا آگیا۔

زین العابدین نے لکھا”برنی تیری جیت شالا، انشاللہ“

سید تراب نے برنی سینڈرز کو اکیس توپوں کی سلامی پیش کی

ارسلان شاہد نے کہا’قدم بڑھاو برنی شریف ، ہم تمہارے ساتھ ہیں‘

عماد ارشد کہتے ہیں’ برنی جی آپ کی محبت میں چاند تارے توڑ کر لانا رہ گیا تھا باقی دل تو آپ جیت چکے‘

وصی نے لکھا’کل بھی برنی زندہ تھا،آج بھی برنی زندہ ہے‘۔

ملک عمر نے لکھا ’نہ شیر دا نہ تیردا، ووٹ برنی پیر دا‘

عندیل علی کہتے ہیں ’ہم نہ ہوں ہمارے بعد؟برنی! برنی!۔۔حق کی کھلی کتاب؟برنی! برنی!۔۔۔ہر سوال کا جواب؟برنی! برنی!“

راجہ موسیٰ’دنیا کے دل میں نرم گوشہ کی تلاش اور سمٹنا۔ برنی کی سیاسی مہم کا اہم حصہ ہے۔ اور انکی سیاست بھی عوام دوست ہے‘۔

توصیف شہبازنے لکھا’ڈبے میں ڈبہ ڈبے میں کیک، برنی انکل لاکھوں میں ایک‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -