کروڑوں روپے تنخواہ لینے والا بینکر کھانا چرانے پر معطل

کروڑوں روپے تنخواہ لینے والا بینکر کھانا چرانے پر معطل
کروڑوں روپے تنخواہ لینے والا بینکر کھانا چرانے پر معطل

  

لندن (ویب ڈیسک) کروڑوں روپے تنخواہ لینے والے بینکر کو کھانا چرانے پر معطل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، کروڑوں روپے تنخواہ لینے والے بینکر کو سینڈوچز چرانے پر معطل کردیا گیا۔معروف امریکی سٹی بینکنگ گروپ نے اعلیٰ عہدیدار پارس شاہ کو دفتر کی کینٹین سے کھانا چرانے کے الزام میں معطل کیا۔31سالہ پارس شاہ امریکن بینکنگ گروپ کے لندن ہیڈکوارٹر میں اہم عہدے پر تعینات تھے، انہوں نے 2017 میں ہی اِس گروپ میں ملازمت اختیار کی تھی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق، پارس شاہ جس عہدے پر تعینات تھے، ان کی سالانہ تنخواہ 10 لاکھ پاﺅنڈ تھی اور یہ رقم پاکستانی روپوں میں تقریباً 20 کروڑ روپے بنتی ہے۔

مزید :

برطانیہ -