”عمران خان نے وعدے پورے نہ کیے تو انجام اچھا نہیں ہوگا“ ق لیگ نے دو ٹوک اعلان کر دیا، حکومت کیلئے نئی پریشانی

”عمران خان نے وعدے پورے نہ کیے تو انجام اچھا نہیں ہوگا“ ق لیگ نے دو ٹوک اعلان ...
”عمران خان نے وعدے پورے نہ کیے تو انجام اچھا نہیں ہوگا“ ق لیگ نے دو ٹوک اعلان کر دیا، حکومت کیلئے نئی پریشانی

  

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ق )لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ عمران خان نے وعدے پورے نہ کیے تو انجام اچھا نہیں ہوگا، آخری حد تک کوشش ہو گی کہ اتحاد کو نبھائیں لیکن حکومت غیر سنجیدگی کا اظہار کر رہی ہے۔مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما وفاقی وزیر ہاﺅسنگ طارق بشیر چیمہ کہتے ہیں کہ حکومت کے اتحادی ہیں لیکن ان کے غلط فیصلوں کی بھینٹ کیوں چڑھیں، پاکستان تحریک انصاف بڑی جماعت ہے ان کے سوچنے کا انداز الگ ہے،وہ اپنے غلط فیصلوں کی سزاپائیں ہم کیوں ان کے غلط فیصلوں کی بھینٹ چڑھیں۔

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق)لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا نے اعلان کیا کہ ابھی تک حکومت کے ساتھ ڈیڈ لاک برقرار ہے،جہانگیر ترین کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کے بغیر ہم ایک قدم آگے نہیں چلیں گے،چند دن تک حکومت نہ مانی تو پارٹی اپنا آئندہ کے مستقبل کا لائحہ عمل بنائے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -