ایوان صدر میں تقریب میں پہلی قطار میں سیٹ نہ ملنے پر زرتاج گل غصے میں آ گئیں اور پھر کیا کیا ؟ حیران کن خبر آ گئی

ایوان صدر میں تقریب میں پہلی قطار میں سیٹ نہ ملنے پر زرتاج گل غصے میں آ گئیں ...
ایوان صدر میں تقریب میں پہلی قطار میں سیٹ نہ ملنے پر زرتاج گل غصے میں آ گئیں اور پھر کیا کیا ؟ حیران کن خبر آ گئی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایوان صدر میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل پہلی قطار میں نشست نہ ملنے پر ناراض ہوکر تقریب کا بائیکاٹ کر کے واپس چلی گئیں۔وزیر مملکت نے سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں وفاقی وزیر ہوں میرے لئے آگے نشست کیوں نہیں رکھی گئی، ایوان صدر کے پروٹوکول عملہ نے وضاحت کی کہ آپ تاخیر سے آئی ہیں، تقر یب شروع ہوئے کافی وقت ہوچکا، اب کسی کو اٹھا کر آپ کیلئے نشست کا اہتمام نہیں کیا جاسکتا جس پر وہ برہم ہوگئیں اور تقریب کا بائیکاٹ کر کے ایوان صدر سے رخصت ہوگئیں۔سینیٹ میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر پروفیسر ساجد میر بھی تاخیر سے پہنچے تو انہیں چوتھی قطار میں جگہ ملی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -