ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدرمستحکم لیکن سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے؟ جانئے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کاآغاز مثبت رجحان سے ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج 154.60 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جو کہ گزشتہ روز بھی اسی قیمت پر دستیاب تھا۔اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 154.40 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 884 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 170 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور ہنڈرڈ انڈیکس 41,162.91تک پہنچ گیا۔ تاہم اس وقت ہنڈرڈ انڈیکس 40,872.63کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
یاد رہے منگل کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل منفی رجحان کے بعد کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔