عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں پر رپورٹ جاری کر دی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں پر رپورٹ جاری کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں پر رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیاہے کہ پاکستانی بینکوں کا آوٹ لک مستحکم ہے ۔
تفصیلات کے مطابق موڈیز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستانی بینکوں کا آوٹ لک آئندہ 18 ماہ تک مستحکم رہے گا ، پاکستانی بینکوں کی ڈپازٹس اور لکوڈیٹی کی صورتحال بھی بہتر ہے ۔ بینکوں نے بڑی مقدار میں حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے ، پاکستانی بینکوں میں آپریٹنگ کنڈیشنز بہتر ہو رہی ہیں ۔ پاکستانی بینکوں میں موجود سرمائے کی صورتحال بہتر ہے ۔

مزید :

قومی -