سپریم کورٹ کا کے پی کے میں سپیشل سیکرٹری کاعہدہ تخلیق کرنے کا نوٹس

سپریم کورٹ کا کے پی کے میں سپیشل سیکرٹری کاعہدہ تخلیق کرنے کا نوٹس
سپریم کورٹ کا کے پی کے میں سپیشل سیکرٹری کاعہدہ تخلیق کرنے کا نوٹس

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے کے پی کے میں سپیشل سیکرٹری کاعہدہ تخلیق کرنے کا نوٹس لے لیا، عدالت نے چیف سیکرٹری ،صوبائی سیکرٹری قانون اورایڈووکیٹ جنرل سے جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے کہا کہ بتایاجائے کتنے محکموں میں سپیشل سیکرٹری کاعہدہ قائم کیاگیا ہے ،عدالت نے سپیشل سیکرٹری کاعہدہ قائم کرنے کی سمری بھی پیش کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے نوٹس فوجداری مقدے میںدرخواست ضمانت کی سماعت کے دوران لیا۔

سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ پشاورہائیکورٹ ضمانت کے ہر کیس میں ٹرائل کورٹ سے ریکارڈ کیوںمانگتی ہے؟،عدالت نے کہا کہ کیس ریکارڈ ہائیکورٹ میں ہونے سے ٹرائل رک جاتا ہے ،چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ ریکارڈ منگوانے کے معاملے کا جائزہ لیں،توقع ہے چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ ججز کو مناسب ہدایات جاری کریں گی ۔

جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیارولز آف بزنس میں سپیشل سیکرٹری کا عہدہ ہے،ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے نے کہاکہ رولزمیں سپیشل سیکرٹری کاکوئی عہدہ نہیں،جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ من پسند افراد کو نوازنے کیلئے یہ عہدہ تخلیق کیاگیا،کیا کے پی کے کو قانون کے بجائے مرضی سے چلایا جا رہاہے ،پاکستان میں کوئی بھی قانون پر نہیں چلتا،گولڈن،پلاٹینم اور سلور سیکرٹریزکے عہدے بھی بنا لیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -