ق لیگ کے صدر اور حکومتی اتحادی چوہدری شجاعت حسین نے عمران خان کو مشورہ دیدیا

ق لیگ کے صدر اور حکومتی اتحادی چوہدری شجاعت حسین نے عمران خان کو مشورہ دیدیا
ق لیگ کے صدر اور حکومتی اتحادی چوہدری شجاعت حسین نے عمران خان کو مشورہ دیدیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ق لیگ کے صدر اور حکومت کے اتحادی چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان اتحادیوں پر اعتماد رکھیں اور فسادیوں سے دور رہیں۔

 عمرہ ادائیگی کے لئے روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تین مرتبہ مجھے خانہ کعبہ کے اندر جانے کی سعادت نصیب فرمائی، اپنی معافی کے علاوہ کبھی اپنے لیے دعا نہیں کی، اب بھی انشاء اللہ عوام کی خوشحالی کیلئے دعا کروں گا۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہناتھا کہ حکومت کے ساتھ اتحاد پر قائم ہیں اور ہیں گے ، فسادیوں نے ہر دور میں نفرت اور انتشار کی سیاست کی ، اپنی اپنی نہیں بلکہ پاکستان کی بولی بولیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اتحادیوں پر اعتماد اور فسادیوں سے دور رہیں ، عمران خان کے ساتھ اتحاد بغیر کسی لالچ کے کیا ہے ۔

مزید :

قومی -