کرونا وائرس کاشکارپاکستانی روبصحت ہیں،پاکستان چین سے مسلسل رابطے میں ہے،ترجمان دفتر خارجہ

کرونا وائرس کاشکارپاکستانی روبصحت ہیں،پاکستان چین سے مسلسل رابطے میں ...
کرونا وائرس کاشکارپاکستانی روبصحت ہیں،پاکستان چین سے مسلسل رابطے میں ہے،ترجمان دفتر خارجہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کہتی ہیں کہ چین میں موجود پاکستانی محفوظ ہیں، جن پاکستانیوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے انہیں بھرپور طبی امداد دی جارہی ہے اور وہ روبصحت ہیں۔اس حوالے سے پاکستان مسلسل چین سے رابطے میں ہے۔چینی حکومت پاکستانی طلبہ کا خیال رکھ رہی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر اٹھانے پر ملائیشین ہم منصب کا شکریہ ادا کیا، دورہ ملائیشیا کے دوران دونوں ممالک نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں ممالک نے دو طرفہ تعلقات میں اسٹرٹیجک تعلقات کو نئی جہت قرار دیا۔انہوں نے کہا وزیراعظم نے ملائیشین ہم منصب کو کشمیر میں مظالم سے آگاہ کیا۔

عائشہ فاروقی نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کیلئے آزاد فضا میں سانس لینامشکل کردیا گیاہے،بھارت نے کشمیریوںکو ان کے بنیادی حقوق سے بھی محروم کررکھاہے۔مقبوضہ وادی ایک ملٹری زون میں تبدیل ہوچکی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر کودنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔کشمیر ی آج بھی آزاد فضا میں سانس لینے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

ترجمان نے کہاوزیراعظم عمران خان نے دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،مقبوضہ کشمیر میں ادویات اور بنیادی اشیا کی قلت ہے ،مودی حکومت نے کشمیریوں پرزمین تنگ کردی ہے۔پاکستان کشمیر یوں کی سفارتی حمایت جاری رکھے گا،ترجمان دفتر خارجہ

عائشہ فاروقی نے کہا افغان حکام سے یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب پر پابندی کا معاملہ اٹھایا ہے جبکہ وزیرخارجہ نے کشمیر سے متعلق بہترین سفارت کاری کی ہے۔

مزید :

قومی -