قومی اسمبلی ،حکومتی ارکان نے قومی کمیشن برائے حقوق اطفال ترمیمی بل 2020پیش کردیا،وفاقی وزیر شیریں مزاری کی مخالفت

قومی اسمبلی ،حکومتی ارکان نے قومی کمیشن برائے حقوق اطفال ترمیمی بل 2020پیش ...
قومی اسمبلی ،حکومتی ارکان نے قومی کمیشن برائے حقوق اطفال ترمیمی بل 2020پیش کردیا،وفاقی وزیر شیریں مزاری کی مخالفت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)19 حکومتی ارکان نے قومی کمیشن برائے حقوق اطفال ترمیمی بل 2020پیش کردیا،وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے بل کی مخالفت کردی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق 19 حکومتی ارکان نے قومی کمیشن برائے حقوق اطفال ترمیمی بل 2020پیش کردیا،حکومتی ارکان کاکہناہے کہ کچھ خبریں ایسی آرہی ہیں کہ وہاں ان بچوں سے زیادتی ہوئی ،وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے بل کی مخالفت کردی۔

شیریں مزاری نے اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ جن تحفظات کا تذکرہ کیا جارہاہے ان کا بل میں ذکر ہی نہیں،شیریں مزاری نے مطالبہ کیا کہ اس بل کومستردکیاجائے ،رولزکی نگرانی کیلئے ایک بل لاناچاہئے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -