آپ اتنے بے بس ہیں تو الیکشن کیوں لڑتے ہیں؟کیا ضرورت ہے پھر آپ کے میئربننے کی،چیف جسٹس کا میئرکراچی سے مکالمہ، باغ ابن قاسم سے مکمل قبضہ 2ہفتے میں ختم کرنے کا حکم

آپ اتنے بے بس ہیں تو الیکشن کیوں لڑتے ہیں؟کیا ضرورت ہے پھر آپ کے میئربننے ...
آپ اتنے بے بس ہیں تو الیکشن کیوں لڑتے ہیں؟کیا ضرورت ہے پھر آپ کے میئربننے کی،چیف جسٹس کا میئرکراچی سے مکالمہ، باغ ابن قاسم سے مکمل قبضہ 2ہفتے میں ختم کرنے کا حکم

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ رجسٹری میں کراچی کو اصل شکل میں بحال کرنے سے متعلق کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے مئیر کراچی کو باغ ابن قاسم سے مکمل قبضہ 2ہفتے میں ختم کرنے کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس گلزاراحمد نے میئرکراچی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ اتنے بے بس ہیں تو الیکشن کیوں لڑتے ہیں؟کیا ضرورت ہے پھر آپ کے میئربننے کی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی کو اصل شکل میں بحال کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،میئرکراچی نے کہا کہ 62ایکڑکڈنی ہل پارک کلیئرکرکے پودے لگادیئے گئے ہیں،شہری نے کہاکہ مئیر کراچی عدالت کو گمراہ کر رہے ہیں 62 ایکڑ نہیں 55 ایکڑ کلیئرکیا ہے،7ایکڑ خالی کرنا باقی ہے جس میں سکول بھی شامل ہے۔

چیف جسٹس نے میئرکراچی سے استفسار کیا کہ تو آپ کیسے کہہ رہے ہیں کہ 62 ایکڑ زمین خالی کردی،عدالت نے حکم دیا کہ جائیں 7ایکڑ زمین بھی خالی کرکے رپورٹ جمع کریں،میئرکراچی نے کہاکہ باغ ابن قاسم میں غیر قانونی عمارت گرا دی مگر سریا پڑا ہوا ہے،سریے کی ملکیت پر بلڈر نے حکم امتناعی لے لیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیاکہ بلڈر کا نام بتائیں، حکم امتناعی کیسا،عدالت نے کہاکہ آپ بلڈرکوسریالےجانے دیں اور جگہ خالی کریں،میئرکراچی نے کہاکہ یہ جگہ خالی کرائیں گے تو پھر کوئی اور آجائے گا، کراچی کی 60 فیصد زمین وفاق اور30 فیصد سندھ حکومت کے پاس ہے،صرف 10 فیصد زمین میرے پاس ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ اتنے بے بس ہیں تو الیکشن کیوں لڑتے ہیں؟چیف جسٹس نے میئرکراچی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ کیا ضرورت ہے پھر آپ کے میئربننے کی، چیف جسٹس نے کہاکہ جائیں اور باغ ابن قاسم کو اصل حالت میں بحال کروائیں، عدالت نے مئیر کراچی کو باغ ابن قاسم سے مکمل قبضہ 2ہفتے میں ختم کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -