اتحادیوں سے اختلافات کی خبریں،آخر کار وزیراعظم کا ردعمل آگیا

اتحادیوں سے اختلافات کی خبریں،آخر کار وزیراعظم کا ردعمل آگیا
اتحادیوں سے اختلافات کی خبریں،آخر کار وزیراعظم کا ردعمل آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کی حکومت اور اتحادی جماعتوں پر اختلافات کی خبروں پر آخرکاروزیراعظم عمران خان کا ردعمل آگیاہے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم کہتے ہیں اتحادیوں سے جو بھی وعدے کئے ہیں انہیں پورا کریں گے اور ان کے جو بھی اختلافات ہیں انہیں دورکیاجائے گا۔
ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق عمران خان سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملاقات کی ہے اور اس دوران انہوں نے وزیراعظم کو اتحادی جماعت ق کے تحفظات سے آگاہ کیا۔جس پرعمران خان نے شفقت محمود کو کہا کہ کمیٹیوں کا مقصد اتحادیوں سے مسلسل رابطے میں رہنا ہے۔اس موقع پر وزیر تعلیم نے عمران خان کوبتایاکہ مسلم لیگ ق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین والی کمیٹی کی بحالی چاہتی ہے۔انہوں نے کہا مسلم لیگ ق کو یقین دہانی کروائی ہے تمام تحفظات دور کریں گے، آج کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس ہے اس میں لائحہ عمل طے کریں گے۔
دوسری جانب اتحادیوں کے معاملات پر گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان لاہور ہوائی اڈے پر ملاقات ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ اتحادی جماعتوں بالخصوص پنجاب میں مسلم لیگ ق کے تحفظات پر بات چیت کی گئی۔
اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (قائداعظم) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اتحادیوں پر اعتماد اور فسادیوں سے دور رہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -