سپریم کورٹ کاوزیراعلیٰ سندھ کو ایس بی سی اے سے تمام کرپٹ اورنااہل افسران کو فارغ کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کاوزیراعلیٰ سندھ کو ایس بی سی اے سے تمام کرپٹ اورنااہل افسران کو ...
سپریم کورٹ کاوزیراعلیٰ سندھ کو ایس بی سی اے سے تمام کرپٹ اورنااہل افسران کو فارغ کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے چیف سیکرٹری کو ایس بی سی اے کی ازسرنوترتیب دینے کا حکم دیدیا،عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ کو تمام کرپٹ اورنااہل افسران کو فارغ کرنے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ ڈی جی ایس بی سی اے کو ہٹا کر ایماندار افسر تعینات کریں،عدالت نے چیف سیکرٹری کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے معاملات سنبھالنے کاحکم دیدیا۔
عدالت نے کہا کہ جب تک نیاڈی جی نہ لگے چیف سیکرٹری خودمعاملات کنٹرول کریں ،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سند ھ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کا یہ محکمہ بہت کرپٹ ہے ،ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ میں تسلیم کرتاہوں مگرکچھ ایماندارافسران بھی ہیں ،عدالت نے شاہراہ قائدین نالے پرپٹرول پمپ اوردیگرتجاوزات فوری ختم کرنے کابھی حکم دیدیا،عدالت نے ڈائریکٹر ایس بی سی اے مشتاق سومروکو بھی فوری طورپرہٹانے کا حکم دیدیا۔