پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ سے قبل بنگلہ دیشی کپتان مومن الحق نے بیان جاری کر دیا

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ سے قبل بنگلہ دیشی کپتان مومن الحق نے بیان جاری کر دیا
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ سے قبل بنگلہ دیشی کپتان مومن الحق نے بیان جاری کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مومن الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف جیت کی لگن سے میدان میں اتریں گے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنگلادیش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مومن الحق نے کہا کہ ہم ہر شعبے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور پاکستان کے خلاف جیت کی لگن سے میدان میں اتریں گے۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، گرین شرٹس اور بنگال ٹائیگر نے آج خوب پریکٹس کی جب کہ شہریوں کو مشکلات سے بچانے کےلے متبادل ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا گیا اور میچ کیلئے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

مزید :

کھیل -