معاوضوں کا نیا سسٹم، دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے مشفیق الرحیم کے وارے نیارے ہو گئے

معاوضوں کا نیا سسٹم، دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے مشفیق الرحیم کے وارے ...
معاوضوں کا نیا سسٹم، دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے مشفیق الرحیم کے وارے نیارے ہو گئے

  

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے معاوضوں کا نیا سسٹم متعارف کرایا ہے جس سے سینئر وکٹ کیپر بلے باز مشفیق الرحیم کے وارے نیارے ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بی سی بی نے حال ہی میں کھلاڑیوں کو وائٹ اور ریڈ بال کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا تھا اس کے ساتھ ہی ایک پوائنٹس سسٹم بھی متعارف کرایا تھا جو کہ 2017ءسے اب تک کھیلے جانے والے میچز میں شرکت کے حوالے سے تھا، اس دوران سب سے زیادہ پوائنٹس مشفیق کو حاصل ہوئے، اس لیے انہیں سب سے زیادہ 6 لاکھ 20 ہزار ٹکا ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا جبکہ تمیم اقبال اور محمود اللہ 6، 6 لاکھ ٹکا ماہانہ وصول کریں گے۔

معاوضوں کے گزشتہ سسٹم کے تحت یہ تینوں کھلاڑی 4، 4 لاکھ ٹکا ماہانہ معاوضہ وصول کرتے تھے۔ بی سی بی پہلے ہی ٹیسٹ میچ فیس بھی ساڑھے 3 لاکھ ٹکا سے بڑھا کر 6 لاکھ ٹکا کرنے کا اعلان کرچکا ہے۔

مزید :

کھیل -