”ہم راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں۔۔۔“ بنگلہ دیشی کپتان نے دبنگ اعلان کر دیا

”ہم راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں۔۔۔“ بنگلہ دیشی کپتان نے دبنگ اعلان کر دیا
”ہم راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں۔۔۔“ بنگلہ دیشی کپتان نے دبنگ اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مومن الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ میں جیت کی لگن کیساتھ میدان میں اتریں گے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مومن الحق نے کہا کہ ہم ہر شعبے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور پاکستان کے خلاف جیت کی لگن سے میدان میں اتریں گے، بنگلہ دیشی ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو ٹیم کو کامیابی دلا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، گرین شرٹس اور بنگال ٹائیگر نے آج خوب پریکٹس کی جبکہ شہریوں کو مشکلات سے بچانے کےلے متبادل ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا گیا اور میچ کیلئے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

مزید :

کھیل -