سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا مگر کیوں؟

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا ...
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا مگر کیوں؟

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد منشیات کی عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

سابق رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی کے وارنٹ گرفتاری ایفی ڈرین کیس میں جاری کیے گئے ہیں، اسی کیس میں ان کے شریک ملزم زنیر کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ انسداد منشیات کی عدالت نے دونوں ملزمان کے وارنٹ سماعتوں سے مسلسل غیر حاضری کے باعث جاری کیے ہیں اور پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

خیال رہے کہ اسی ایفی ڈرین کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو سزائے موت بھی سنائی جاچکی ہے تاہم وہ عدالت سے ضمانت کے بعد جیل سے باہر ہیں۔

مزید :

Breaking News -قومی -سیاست -