ڈرامہ میرے پاس تم ہو میں عائزہ خان کو بھی ’دانش‘ کی اہلیہ بننے پرتحفظات کا انکشاف لیکن کیوں؟ وجہ ایسی کہ آپ بھی مسکرائے بنا نہ رہ پائیں گے

ڈرامہ میرے پاس تم ہو میں عائزہ خان کو بھی ’دانش‘ کی اہلیہ بننے پرتحفظات کا ...
ڈرامہ میرے پاس تم ہو میں عائزہ خان کو بھی ’دانش‘ کی اہلیہ بننے پرتحفظات کا انکشاف لیکن کیوں؟ وجہ ایسی کہ آپ بھی مسکرائے بنا نہ رہ پائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ نے مسلسل سوشل میڈیا پر تہلکہ مچائے رکھا۔ اب ڈرامہ جب ختم ہو چکا ہے، تو بھی یہ مختلف حوالوں سے زیربحث ہے۔ گزشتہ روز عائزہ خان نے ایک انٹرویو کے دوران ڈرامے میں اپنے شوہر دانش (ہمایوں سعید)کے حوالے سے ایسا انکشاف کیا کہ سن کر آپ بے ساختہ مسکرا اٹھیں گے۔ ڈرامے میں عائزہ خان یعنی مہوش اپنے شوہر کے ساتھ بے وفائی کرتی ہے، اب اس نے بتایا ہے کہ وہ ڈرامے میں ’دانش‘ کی بیوی ہی نہیں بننا چاہتی تھیں اور یہاں مذکور ہمایوں سعید نہیں بلکہ ان کا کردار دانش ہے۔
عائزہ خان نے بتایا کہ انہیں ہمایوں سعید پر نہیں بلکہ ڈرامے میں ان کے نام ’دانش‘ پر تحفظات لاحق تھے۔ اس کی وجہ انہوں نے یہ بتائی کہ اصل زندگی میں بھی ان کے شوہر کا نام دانش تیمور ہے چنانچہ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ڈرامے میں ان کے شوہر کا نام دانش تیمور ہو۔ عائزہ خان کا کہنا تھا کہ ”گھر میں دانش کو میں ’آپ‘ کہتی ہوں لیکن ڈرامے میں کردار کی نوعیت سے مجھے دانش یعنی ہمایوں سعید کو ’تم‘ اور ’تو‘ کہنا تھا جو مجھے بہت عجیب لگا۔ چنانچہ میں نے شروع میں ہمایوں سعید کے کردار کا نام تبدیل کرنے کو کہا لیکن انہوں نے مجھے کہا کہ یہ مہوش اور دانش کی محبت کی بہت خوبصورت کہانی ہے اور یوں انہوں نے مجھے قائل کر لیا۔“

مزید :

تفریح -