اتحادیوں کو کیسے منایا جائے ؟ حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں نے سر جوڑ لیے، اسد عمر نے اجلاس کی اندر کی بات بتادی

اتحادیوں کو کیسے منایا جائے ؟ حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں نے سر جوڑ لیے، اسد ...
اتحادیوں کو کیسے منایا جائے ؟ حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں نے سر جوڑ لیے، اسد عمر نے اجلاس کی اندر کی بات بتادی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اتحادیوں کو کیسے منایا جائے ؟ حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں نے سر جوڑ لیے، اسد عمر کہتے ہیں مذاکراتی کمیٹیوں نے پہلی ملاقات میں اتحادی جماعتوں سے مذاکرات کی حکمت عملی پر بات چیت کی ہے۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں اتحادی جماعتوں سے رابطوں کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا کہ یہ حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کے ارکان کی پہلی باضابطہ ملاقات تھی جس میں اتحادی جماعتوں سے مذاکرات کی حکمت عملی پر بات چیت ہوئی۔

ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا گزشتہ مذاکراتی کمیٹی کی بحالی سے متعلق کوئی فیصلہ ہوا؟ اس سوال پر اسد عمر نے کہا کہ صرف ایک اتحادی جماعت نے گزشتہ کمیٹی بحالی کی بات کی، کسی اتحادی جماعت نے نئی کمیٹیوں پر اعتراض نہیں کیا، اتحادی جماعتیں چاہتی ہیں کہ پہلے سے طے معاملات کو تبدیل نہ کیا جائے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -