انتظامیہ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈرون تعینات کردیئے ، ان سے کیا کام لیا جارہاہے؟خبرآگئی

انتظامیہ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈرون تعینات کردیئے ، ان سے کیا کام لیا ...
انتظامیہ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈرون تعینات کردیئے ، ان سے کیا کام لیا جارہاہے؟خبرآگئی

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیرہ غازی خان میں ڈرون تعینات کر دیئے جن سے ایسا کام لیا جائے گا کہ سن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ ڈرون خیبرپختونخوا کی پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے ٹڈیوں کے حملے کے پیش نظر تعینات کیے ہیں۔ اگر ٹڈیاں حملہ کرتی ہیں تو ان ڈرونز کے ذریعے ان پر سپرے کا چھڑکاﺅ کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون طیارے ڈیرہ غازی خان کے علاوہ بھی متعدد ان علاقوں میں تعینات کیے گئے ہیں جہاں ٹڈیوں کے حملے کا خطرہ ہے۔ یہ علاقے ایسے ہیں جہاں جہازاور گاڑیاں وغیرہ نہیں پہنچ سکتیں۔ گزشتہ دنوں ڈیرہ غازی خان میں درختوں اور جھاڑیوں وغیرہ پر ان ڈرونز کے ذریعے سپرے کی گئی ہے تاکہ ٹڈیوں کے حملے کا پیشگی سدباب کیا جا سکے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -