گھنٹوں انتظار کے بعد مریض کا صبر جواب دے گیا، ڈاکٹر کے کمرے میں گھس کر ایسا کام کردیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی

گھنٹوں انتظار کے بعد مریض کا صبر جواب دے گیا، ڈاکٹر کے کمرے میں گھس کر ایسا ...
گھنٹوں انتظار کے بعد مریض کا صبر جواب دے گیا، ڈاکٹر کے کمرے میں گھس کر ایسا کام کردیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ایک ڈاکٹر نے مریض سے 6گھنٹے انتظار کروایا جس پر مریض کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اوراس نے ڈاکٹر کے کمرے میں گھس کر اس کی ٹھکائی کر ڈالی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق مریض عرب شہری تھا جو ام القوین کے علاقے میں واقع ایک ہسپتال گیا۔ وہ صبح 8بجے ہسپتال پہنچا اور سہ پہر 2بج گئے۔ ڈاکٹر تھا کہ اسے چیک اپ کے لیے بلا ہی نہیں رہا تھا۔

2 بجے مریض ضبط کھو بیٹھا اور ڈاکٹر کے کمرے میں گھس کر اسے تھپڑ جڑ دیئے۔ اس وقت ڈاکٹر کسی اور مریض کا چیک اپ کر رہا تھا۔ ڈاکٹر نے پولیس کو اطلاع دی جس نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا۔ملزم نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ”ڈاکٹر نے مجھ سے 6گھنٹے انتظار کروایا جس کی بظاہر کوئی وجہ نہیں تھی۔جس پر مجھے غصہ آ گیا۔“ عدالت نے اس کا جرم ثابت ہونے پر اسے 1سال قید اور 50ہزار درہم (تقریباً 2کروڑ 11لاکھ روپے)جرمانے کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -