متحدہ عرب امارات کا تارکین وطن کیلئے 10سالہ گولڈن ویزا لیکن دراصل یہ اقدام کیوں اٹھایاگیا؟ حکام نے غیرملکیوں کو خوش کردیا

متحدہ عرب امارات کا تارکین وطن کیلئے 10سالہ گولڈن ویزا لیکن دراصل یہ اقدام ...
متحدہ عرب امارات کا تارکین وطن کیلئے 10سالہ گولڈن ویزا لیکن دراصل یہ اقدام کیوں اٹھایاگیا؟ حکام نے غیرملکیوں کو خوش کردیا

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے تارکین وطن کے لیے طویل مدتی رہائشی ویزا سسٹم متعارف کروا دیا ہے جسے ’گولڈن ویزا‘ کا نام دیا گیا ہے۔ گلف نیوز کے مطابق گولڈن ویزے کے حامل غیرملکی 10سال تک امارات میں قیام کر سکتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس ویزے کے اجراءکا مقصد تارکین وطن کو متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلق، استحکام اور تحفظ کا احساس دلانا ہے تاکہ وہ امارات کو اپنا دوسرا گھر سمجھیں۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد احمد المری کا کہنا تھا کہ ”اس 10سالہ ویزے کی تجدید ہر 10سال ہو گی۔ چنانچہ اس سے غیرملکیوں کو متحدہ عرب امارات کے مستقل شہری ہونے کا احساس ہو گا اور وہ ویزے کی تجدید کی پریشانی کے بغیر یکسوئی سے کام کر سکیں گے۔ “رپورٹ کے مطابق یہ گولڈن ویزا کچھ مخصوص کیٹیگریز کے لوگوں کو دیا جا رہا ہے ان میں پبلک انویسٹمنٹ اور کوئی خاص ٹیلنٹ رکھنے والے لوگ شامل ہیں۔ یہ پانچ سالہ ویزا بھی ہے جو اچھی کارکردگی دکھانے والے طالب علموں اور پراپرٹی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو دیا جارہا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -