”معدے کیلئے استعمال ہونیوالی یہ عام دستیاب گولی کھانے سے مجھے کینسر ہوگیا“خاتون عدالت پہنچ گئی

”معدے کیلئے استعمال ہونیوالی یہ عام دستیاب گولی کھانے سے مجھے کینسر ...
”معدے کیلئے استعمال ہونیوالی یہ عام دستیاب گولی کھانے سے مجھے کینسر ہوگیا“خاتون عدالت پہنچ گئی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں معدے کے لیے استعمال ہونے والی ایک ایسی گولی کی وجہ سے درجنوں لوگوں کو کینسر لاحق ہو گیا ہے جو پاکستان میں بھی عام ملتی ہے اور نجانے یہاں کتنے لوگ اس کی وجہ سے کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہوچکے ہوں گے۔ میل آن لائن کے مطابق اس گولی کا نام زینٹیک (Zantac ) ہے، جس میں ایسے کیمیکلز پائے جاتے ہیں جو لوگوں میں غذاکی نالی اور دیگر اقسام کے کینسر کا سبب بنتے ہیں۔ امریکہ میں اب تک درجنوں لوگوں یہ گولی بنانے والی کمپنی کے خلاف عدالت جا چکے ہیں۔

حال ہی میں امریکی ریاست ورجینیا کی ڈیبورا ہیسکنز نامی خاتون نے بھی اس کمپنی کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ ڈیبورا کا کہنا ہے کہ وہ کئی سال تک 75ملی گرام کی زینٹیک روزانہ لیتی رہی جس سے اسے غذا کی نالی کا کینسر لاحق ہو گیا۔ ٹیسٹ کروانے پر پتا چلا کہ اسے این ڈی ایم اے نامی کیمیکل کی وجہ سے کینسر لاحق ہوا جو زینٹیک میں پایا جاتا ہے۔ ڈیبورا نے کہا کہ کمپنی کو اپنی دوا میں پائے جانے والے ان کیمیکلز اور ان کے مضر اثرات کے بارے میں لوگوں کو متنبہ کرنا چاہیے تھا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا چنانچہ اسے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔اس کی وجہ سے صرف میں ہی نہیں، اور بھی سینکڑوں لوگ اس موذی مرض کا شکار ہوئے ہوں گے اور کئی موت کے منہ میں بھی چلے گئے ہوں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -