کرونا وائرس کی مریضہ کے ہاں پیداہونیوالا بچہ بھی موذی مرض کا شکار، ڈاکٹروں نے خبردار کردیا

کرونا وائرس کی مریضہ کے ہاں پیداہونیوالا بچہ بھی موذی مرض کا شکار، ڈاکٹروں ...
کرونا وائرس کی مریضہ کے ہاں پیداہونیوالا بچہ بھی موذی مرض کا شکار، ڈاکٹروں نے خبردار کردیا

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین سے پھیلنے والے خوفناک کورونا وائرس کے متعلق ایک اور ہولناک انکشاف منظرعام پر آ گیا ہے کہ یہ اگر کسی حاملہ خاتون کو لاحق ہو تواس کے پیٹ میں پرورش پاتے بچے کو بھی منتقل ہو سکتا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق چین کے شہرووہان میں ایک حاملہ خاتون کو کورونا وائرس لاحق ہوا جس پر اسے ہسپتال لیجایا گیا۔ وہ تاحال ہسپتال میں ہی ہے جہاں اس نے بچے کو اتوار کے روز جنم دیا۔ گزشتہ روز ڈاکٹروں نے اس بچے کا ٹیسٹ کیا ہے اور اس میں بھی کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے۔

یہ واقعہ پیش آنے پر چینی ڈاکٹروں نے متنبہ کیا ہے کہ یہ وائرس ماں کے پیٹ میں پرورش پاتے بچوں میں بھی منتقل ہو سکتا ہے۔ اس سے پہلے بھی اس نوعیت کا ایک واقعہ پیش آ چکا ہے جب ایک 17دن کے بچے میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ اس کی ماں بھی وائرس کی مریض تھی تاہم ڈاکٹروں نے شبہ ظاہر کیا کہ بچے کو پیدائش کے بعد یہ وائرس لاحق ہوا ہو گا۔ تاہم اب اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ یہ وائرس مادررحم تک جانے اور ماں کے پیٹ میں پرورش پاتے بچے کو لاحق ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 493ہو گئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -