مذاکراتی کمیٹیوں میں جہانگیر ترین کیوں شامل نہیں ؟ پرویز خٹک نے اصل وجہ بتادی

مذاکراتی کمیٹیوں میں جہانگیر ترین کیوں شامل نہیں ؟ پرویز خٹک نے اصل وجہ بتادی
مذاکراتی کمیٹیوں میں جہانگیر ترین کیوں شامل نہیں ؟ پرویز خٹک نے اصل وجہ بتادی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹیوں میں جہانگیر ترین کو شامل کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کے سربراہ پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی کمیٹیوں کا قیام وزیراعظم عمران خان کا فیصلہ ہے،آج ہم نے اتحادیوں سے مذاکرات کا لائحہ عمل طے کیا ہے، ہفتہ کے روز سے اتحادیوں سے مذاکرات شروع ہو جائیں گے ، مذاکرات کے پہلے سے طے شدہ طریقے کار پر بات ہوگی،ہماری کوشش ہوگی معاملات ہفتے 10 دن میں طے ہوجائیں۔

ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ کیاجہانگیر ترین کو دوبارہ کمیٹیوں میں شامل کیا جائے گا؟ اس سوال کے جواب میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ تووزیراعظم عمران خان نے کرنا ہے،جہانگیرترین خودبھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے،جوبات چیت میں اور جہانگیر ترین کر رہے تھے اسی کوآگے بڑھائیں گے۔

قبل ازیں حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس ہوا تھا جس میں اتحادیوں سے مذاکرات کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی تھی۔

مزید :

Breaking News -قومی -