پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،لاہوریوں کو مردہ مرغی کا گوشت کھانے سے بچا لیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،لاہوریوں کو مردہ مرغی کا گوشت کھانے سے بچا ...
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،لاہوریوں کو مردہ مرغی کا گوشت کھانے سے بچا لیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے لاہور میں قائم گوشت مارکیٹوں کی چیکنگ کی، جہاں مردہ مرغیوں کے گوشت اور نیم مردہ مرغیوں کی فروخت کا انکشاف ہوا۔لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں چھاپہ مار کر 32 من مردہ مرغیوں کی سپلائی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ بیمار اور مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت  کرنے والے 6 پوائنٹس بھی سیل کردیے گئے۔ بیمار اور مردہ مرغیاں لانے والے 2 ٹرک بھی پکڑے گئے، 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نےبتایا کہ مردہ مرغیوں کو پیمکو بھٹی میں تلف کر دیا گیا گیا

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -