انڈر 19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کیخلاف عمدہ سنچری بنانے والے جیسوال کی کہانی کیا ہے؟ انکشاف جان کر آپ بھی تعریف کریں گے

انڈر 19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کیخلاف عمدہ سنچری بنانے والے جیسوال ...
انڈر 19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کیخلاف عمدہ سنچری بنانے والے جیسوال کی کہانی کیا ہے؟ انکشاف جان کر آپ بھی تعریف کریں گے

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بناچکی ہے اور اس جیت میں کلیدی کردار اوپنر یاشاسوی جیسوال نے ادا کیا اور عمدہ سنچری بنائی۔

یاشاسوی جیسوال نے اپنی اس کارکردگی کو خواب سچ ہونے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تو شروعات ہے اور میں جانتا ہوں مستقبل میں مجھے مزید محنت کرنا ہو گیا، میں یہ کبھی نہیں بھول سکوں گا کہ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میچ میں پاکستان کیخلاف سنچری بنائی۔

اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ یاشاسوی جیسوال کرکٹ کھیلنے کا خواب آنکھوں میں سجائے ممبئی آئے تو انہیں تلخ حقائق کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے پاس رہنے کوئی جگہ نہیں تھی اور کھانے کیلئے رقم بھی نہیں تھی، وہ ایک ٹینٹ میں رہتے تھے اور تین سال تک ’پانی پوری‘ بھی بیچتے رہے لیکن آج وہ بھارت کے ہیرو بن چکے ہیں۔

مزید :

کھیل -