پانچویں کلاس سے نکالے گئے 6 لوگوں نے خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے لوگوں کے آپریشن شروع کردیے، کتنے عرصے سے ڈاکٹر بنے ہوئے تھے؟

پانچویں کلاس سے نکالے گئے 6 لوگوں نے خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے لوگوں کے آپریشن ...
پانچویں کلاس سے نکالے گئے 6 لوگوں نے خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے لوگوں کے آپریشن شروع کردیے، کتنے عرصے سے ڈاکٹر بنے ہوئے تھے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پولیس نے ریاستی دارالحکومت ممبئی سے 6 اتائیوں کو گرفتار کیا ہے جو خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے نہ صرف لوگوں کو ادویات دے رہے تھے بلکہ سرجریز بھی کر رہے تھے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے شہر کے مشرقی علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 6 اتائی ڈاکٹرز کو گرفتار کیا ہے۔ حیران کن طور پر یہ لوگ گزشتہ 5 برس سے پریکٹس کر رہے تھے اور سارے کے سارے ہی سکول سے نکالے گئے لوگ تھے۔ ان میں سے بعض لوگوں کو تو پانچویں کلاس میں ہی سکول سے نکال دیا گیا تھا لیکن وہ پھر بھی خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے مریضوں کے آپریشن کر رہے تھے۔
اتائی ڈاکٹرز کے حوالے سے پولیس کو اطلاع ملی تو اہلکاروں نے مریضوں کا روپ دھار کر ان کلینکس کا رخ کیا اور تصدیق کے بعد اتائیوں کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار اتائیوں میں 34 سالہ مکل امر کسن داس بھی شامل ہے جس نے گیارہویں جماعت تک تعلیم حاصل کی۔ 53 سالہ کرم الدین مرفی نے بارہویں جماعت، 42 سالہ مقصود انصاری نے اور 45 سالہ مختار علی شاہ نے صرف پانچویں جماعت تک تعلیم حاصل کی تھی۔ گرفتار اتائی قسمت شاہ نے آٹھویں اور طیب چوہدری نے صرف چھٹی جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے۔
ایک سینئر پولیس افسر کا کہنا ہے کہ قانونی طور پر تو یہ لوگ وارڈ بوائے کے قابل بھی نہیں ہیں لیکن یہ ڈاکٹر بنے ہوئے تھے اور اپنے کلینکس میں بچوں سے بزرگوں تک کا علاج کرتے پائے گئے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -