انڈر 19 ورلڈکپ سیمی فائنل، نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 212 رنز کا ہدف دیدیا

انڈر 19 ورلڈکپ سیمی فائنل، نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 212 رنز کا ہدف ...
انڈر 19 ورلڈکپ سیمی فائنل، نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 212 رنز کا ہدف دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پوچ شیف سٹروم (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 212 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ انڈر 19 کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنزبنائے۔ بیکھم وہیلر گرین آل نے 75 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ اولی وائٹ 18، فرگس لیلمین 24، نکولس لڈسٹون 44، اور جوئے فیلڈ 12 رنز بنا سکے۔
بنگلہ دیش انڈر 19 کی جانب سے شوریف الاسلام سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 10 اوورز میں 45 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شمیم حسین اور حسن مراد نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رقیب الحسن نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ انڈر 19 ٹیم کی قیادت جیسی تاشکوف کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رائس ماریو، اولی وائٹ، فرگس لیلمین، کوین سنڈے، نکولس لڈسٹون، بیکھم وہیلر گرین آل، ادتیا اشوک، جوئے فیلڈ، کرسچن کلارک اور ڈیوڈ ہین کوک شامل ہیں۔
بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم کی قیادت اکبر علی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں پروز حسین ایمان، تنزید حسن، محمود الحسن جوئے، توحید ہریدوئے، شہادت حسین، شمیم حسین، رقیب الحسن، شوریف الاسلام، تنظیم حسن ثاقب اور حسن مراد شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -