ماں کا دودھ بچے کی صحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے :صدر مملکت

ماں کا دودھ بچے کی صحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے :صدر مملکت
ماں کا دودھ بچے کی صحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے :صدر مملکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ ماں کا دودھ بچے کی صحت میں سب سے اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ اولاد کی صحت کا براہ راست تعلق ماں کی صحت سے ہے۔ نیشنل نیوٹریشن کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بچوں میں غذائیت کی کمی کا براہ راست تعلق ماں کی صحت سے ہوتا ہے اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کو ماں کا دودھ پلانے سے شرح اموات میں کمی اور بچوں کی نشونما میں کمی کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان آج جو صحت کی خطرناک صورتحال سے دوچار ہے اس کی بڑی وجہ قدرتی طریقوں جیسے بریسٹ فیڈنگ اور بھر پور غذائیت کی حامل غذاوں سے ناواقفیت ہے۔انہوںنے کہا کہ ماوں کا اپنے بچوں کو اپنا دودھ پلانے کے بجائے ڈبوں کا دودھ پلانا بچوں میں غذائیت کی کمی کی ایک اہم وجہ ہے۔

مزید :

قومی -