کیا فواد عالم بنگلہ دیش کیخلاف میچ کھیلیں گے؟ اظہر علی نے مداحوں کو حیران پریشان کر دیا

کیا فواد عالم بنگلہ دیش کیخلاف میچ کھیلیں گے؟ اظہر علی نے مداحوں کو حیران ...
کیا فواد عالم بنگلہ دیش کیخلاف میچ کھیلیں گے؟ اظہر علی نے مداحوں کو حیران پریشان کر دیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے بنگلہ دیش کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں بھی فواد عالم کی عدم شمولیت کا عندیہ دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ ”میں ابھی حتمی ٹیم کے بارے میں نہیں بتا سکتا اور فواد عالم کو صلاحیت اور کارکردگی کی بنیاد پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔صرف فواد عالم ہی نہیں بلکہ سکواڈ میں موجود تمام کھلاڑیوں کو ہی ضرورت پڑنے پر ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ”میری بیٹنگ میں کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے لیکن سری لنکا کیخلاف آخری ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے سے اعتماد میں بے حد اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز بنانے سے بھی فائدہ ملا ہے۔ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ کی وجہ سے ہمارے لئے ہر ٹیسٹ میچ ہی بہت اہمیت کا حامل ہے اس لئے ہم ابھی کل کے میچ کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔“

مزید :

کھیل -