فہیم اشرف کو ٹیسٹ سکواڈ میں کیوں شامل کیا گیا؟ اظہر علی نے بتا دیا

فہیم اشرف کو ٹیسٹ سکواڈ میں کیوں شامل کیا گیا؟ اظہر علی نے بتا دیا
فہیم اشرف کو ٹیسٹ سکواڈ میں کیوں شامل کیا گیا؟ اظہر علی نے بتا دیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ آل راﺅنڈر فہیم اشرف کو بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سکواڈ میں آل راﺅنڈر صلاحیتوں کے علاوہ یہ مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا کہ پاکستان نے اپنے زیادہ تر ٹیسٹ میچز ملک سے باہر کھیلنے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں اظہر علی کا کہنا تھا کہ ”آل راﺅنڈرز ٹیم میں بہت گہرائی لے کر آتے ہیں اور ہم نے زیادہ تر ٹیسٹ میچز پاکستان سے باہر کھیلنے ہیں۔ فہیم اشرف کی صورت میں ہمیں چوتھے باﺅلر کی آپشن بھی ملے گی اور اب تو پاکستان میں بھی ایسی وکٹیں تیار ہو رہی ہیں جو فاسٹ باﺅلرز کیلئے فائدہ مند ہوتی ہیں۔“

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ میچ کل (جمعہ) سے شروع ہو رہا ہے جس کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور دونوں ٹیمیں بھی جیت کا عزم لئے میدان میں اترنے کیلئے تیار ہیں۔

مزید :

کھیل -