وفاقی وزیر مذہبی امور کے کارو باری ساتھی کو نواز دیا گیا ،مبینہ بے ضابطگی کی نئی کہانی سامنے آگئی

وفاقی وزیر مذہبی امور کے کارو باری ساتھی کو نواز دیا گیا ،مبینہ بے ضابطگی کی ...
وفاقی وزیر مذہبی امور کے کارو باری ساتھی کو نواز دیا گیا ،مبینہ بے ضابطگی کی نئی کہانی سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزارت مذہبی امور کی ملکیت ایک بڑی عمارت کی 2 منزلیں وزیر کے کاروباری ساتھی کو نیلام کردی گئیں۔ رمنا بلڈنگ اسلام آباد کے قلب جی۔6 مرکز میں قائم ہے جہاں پہلے وزارت مذہبی امور کا دفتر قائم تھا جو کہ اب نئے تعمیر شدہ کوہسار کمپلیکس میں منتقل ہو گیا ہے۔جب یہ عمارت خالی ہوئی تو وزارت مذہبی امور نے رمنا بلڈنگ کی نیلامی کا فیصلہ کیا۔عمارت میں واقع ایک بینک کی شاخ کو بھی عمارت خالی کرنے کا پیشگی نوٹس نہیں دیا گیا اور ایک ہی مرحلے میں پوری عمارت کو نیلام کرنے کے بجائے منزل بہ منزل نیلامی کا فیصلہ کیا گیا۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق اب تک2 منزلیں نیلام ہوئی ہیں اور دونوں بار کامیاب بولی دہندہ نعمان خان رہے ہیں جو وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کے کاروباری شراکت دار ہیں۔عمارت کی مزید دو منزلیں آئندہ نیلام کی جائیں گی جس کے لیے کسی درخواست گزار کا دلچسپی لینا مشکل دکھائی دیتا ہے۔نیلامی کے دوران بولی کے عمل میں بھی ہیرپھیر کی گئی، ایک بولی دہندہ عزیز اللہ نے وزارت سے شکایت کی کہ اسے بولی کے عمل میں حصہ لینے نہیں دیا گیا جب کہ اس نے تمام شرائط پوری کردی تھیں۔

مزید :

قومی -