انڈر 19 ورلڈکپ سیمی فائنل، بنگلہ دیش نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

انڈر 19 ورلڈکپ سیمی فائنل، بنگلہ دیش نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ ...
انڈر 19 ورلڈکپ سیمی فائنل، بنگلہ دیش نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پوچ شیف سٹروم (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے جہاں اس کا مقابلہ بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم سے ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ انڈر 19 کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنزبنائے۔ بیکھم وہیلر گرین آل نے 75 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ اولی وائٹ 18، فرگس لیلمین 24، نکولس لڈسٹون 44، اور جوئے فیلڈ 12 رنز بنا سکے۔
بنگلہ دیش انڈر 19 کی جانب سے شوریف الاسلام سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 10 اوورز میں 45 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شمیم حسین اور حسن مراد نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رقیب الحسن نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
بنگلہ دیش انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے مقررہ ہدف محمود الحسن جوئے کی عمدہ سنچری کی بدولت 44.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ محمود الحسن نے 127 گیندوں پر 13 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے جبکہ پرویز حسین 14، توحید ہریدوئے 40، شمیم حسین 5 اور شہادت حسین 40 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ادیتیا اشوک سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 10 اوورز میں 44 رنز کے عوض 1 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کرسچن کلارک، ڈیوڈ ہین کوک اور جیسی تاشکوف نے بھی ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ انڈر 19 ٹیم کی قیادت جیسی تاشکوف نے کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رائس ماریو، اولی وائٹ، فرگس لیلمین، کوین سنڈے، نکولس لڈسٹون، بیکھم وہیلر گرین آل، ادتیا اشوک، جوئے فیلڈ، کرسچن کلارک اور ڈیوڈ ہین کوک شامل تھے۔
بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم کی قیادت اکبر علی نے کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں پروز حسین ایمان، تنزید حسن، محمود الحسن جوئے، توحید ہریدوئے، شہادت حسین، شمیم حسین، رقیب الحسن، شوریف الاسلام، تنظیم حسن ثاقب اور حسن مراد شامل تھے۔

مزید :

کھیل -