اگر یہ فنڈز واپس نہیں دیئے تو سندھ حکومت۔۔۔وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کو بڑی دھمکی دے دی

اگر یہ فنڈز واپس نہیں دیئے تو سندھ حکومت۔۔۔وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے وفاقی ...
اگر یہ فنڈز واپس نہیں دیئے تو سندھ حکومت۔۔۔وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کو بڑی دھمکی دے دی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے وفاق کیلئے ٹیکس جمع نہ کرنے کی دھمکی د یتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ سے ایف بی آر نے کٹوتیاں کی ہیں، اگر یہ فنڈز واپس نہیں دیئے تو سندھ حکومت وفاق کیلئے ٹیکس جمع نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایف بی آر کی طرف سے سندھ کی مبینہ غیرقانونی کٹوتیوں کا مسئلہ زیر بحث آیا۔اجلاس میں وزیر ایکسائیز مکیش چاولہ، مشیر قانون مرتضی وہاب، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، سیکریٹری ایکسائیز حلیم شیخ، ڈی جی ایکسائیز شعیب صدیقی اوردیگرنےشرکت کی۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ سے ایف بی آر نے کٹوتیاں کی ہیں، اگر یہ فنڈز واپس نہیں دیئے تو سندھ حکومت وفاق کیلئے ٹیکس جمع نہیں کرے گا، ایف بی آر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کی آفیس میں ودہولڈنگ ٹیکس کی کلیکشن کیلئے اپنا کاؤنٹر کھولے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -