کاروباری پارٹنر کو وزارت مذہبی امور کی ماتحت عمارت ملنے پر وفاقی وزیر مذہبی امور بھی میدان میں آگئے

کاروباری پارٹنر کو وزارت مذہبی امور کی ماتحت عمارت ملنے پر وفاقی وزیر مذہبی ...
کاروباری پارٹنر کو وزارت مذہبی امور کی ماتحت عمارت ملنے پر وفاقی وزیر مذہبی امور بھی میدان میں آگئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہاہے کہ وزرات مذہبی امور کی عمارت کی دو منزلے حاصل کرنے والے شخص نعمان کا تعلق ان کے آبائی علاقے ضلع خیبر سے ہے اور وہ امپورٹ ایکسپورٹ کا کاروبار کرتا ہے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق نورالحق قادری کی جانب سے نعمان کے کاروباری شراکت دار ہونے کا اعتراف بھی کیا گیا تاہم انہوں نے رمنا بلڈنگ کے لیے بولی میں اپنے کاروباری شراکت دار کی شرکت سے لاعلمی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ نعمان خان رمنا بلڈنگ میں اپنی دکان کی شاخ قائم کرنا چاہتا تھا لیکن انہوں نے انکار کر دیاتھا جب کہ اس دکان میں ان کی کوئی شراکت بھی نہیں ہے۔

مزید :

قومی -