’میں ایک کاسٹنگ ایجنٹ سے ملی تو اس نے میرے چہرے اور جسم پر ۔۔۔ ‘ بالی ووڈ آئٹم گرل نورا فتحی کا بڑا انکشاف

’میں ایک کاسٹنگ ایجنٹ سے ملی تو اس نے میرے چہرے اور جسم پر ۔۔۔ ‘ بالی ووڈ ...
’میں ایک کاسٹنگ ایجنٹ سے ملی تو اس نے میرے چہرے اور جسم پر ۔۔۔ ‘ بالی ووڈ آئٹم گرل نورا فتحی کا بڑا انکشاف

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ میں خواتین اداکاراﺅں کے ساتھ ہراسانی کے واقعات اتنے تواتر کے ساتھ سامنے آرہے ہیں کہ اب یہ روٹین لگنے لگی ہے۔ انہی واقعات میں ایک نیا اضافہ آئٹم گرل نورافتحی کی شکل میں ہوا ہے جو 6 فروری کو اپنی 28 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

قدامت پسند عرب خاندان سے تعلق رکھنے والی نورا فتحی کی پرورش کینیڈا میں ہوئی ۔ کچھ سال پہلے وہ اداکاری کے شعبے میں قسمت آزمانے کیلئے انڈیا آئیں اور کئی سال کی محنت کے بعد آج اس مقام پر پہنچی ہیں جو کم لوگوں کو ہی ملتا ہے۔ بالی ووڈ میں آنے سے پہلے نورا فتحی ڈانس شوز اور بگ باس میں حصہ لے چکی ہیں۔

انہوں نے دلبر دلبر اور ساقی ساقی جیسے آئٹم سانگز میں پرفارم کرکے ساری انڈسٹری کو حیران کردیا، اب وہ آئٹم سانگز کیلئے پروڈیوسرز کی پہلی پسند بن چکی ہیں، حال ہی میں انہوں نے رقص پر بنائی گئی فلم ’سٹریٹ ڈانسر تھری ڈی‘ میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران نورا فتحی نے بتایا تھا کہ انڈیا آنے کے بعد وہ ایک ایسے کمرے میں رہتی تھیں جس میں ان کے ساتھ 8 مزید لڑکیاں بھی اقامت پذیر تھیں۔ ہراسانی کے حوالے سے نورا فتحی نے بتایا کہ ’ ایک بار میری ایک کاسٹنگ ایجنٹ سے ملاقات ہوئی تو اس نے میرے چہرے اور جسم پر انتہائی غیر اخلاقی جملے کسے، اس نے مجھے ذلیل کیا اور میرا مذاق اڑایا۔‘

مزید :

تفریح -