ایمازون کی مصنوعی ذہانت کی ڈیوائس الیگزا ، بھارتی 2019 کے دوران اس سے کیا پوچھتے رہے؟ حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

ایمازون کی مصنوعی ذہانت کی ڈیوائس الیگزا ، بھارتی 2019 کے دوران اس سے کیا ...
ایمازون کی مصنوعی ذہانت کی ڈیوائس الیگزا ، بھارتی 2019 کے دوران اس سے کیا پوچھتے رہے؟ حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایمازون کمپنی کی مصنوعی ذہانت کی ڈیوائس الیگزا بہت سے لوگوں کی زندگی کا لازمی ترین حصہ بن چکا ہے، لوگ الیگزا کو حکم دیتے ہیں اور وہ ان کی پسند کی موسیقی یا کوئی بھی چیز چلادیتی ہے، اب ایمازون کمپنی نے لوگوں کی فرمائشوں کے حوالے سے اعدادو شمار جاری کیے ہیں۔
ایمازون کی جانب سے الیگزا سے بھارتی شہریوں کی فرمائشوں کے اعدادو شمار جاری کیے گئے ہیں۔ 2019 میں ایک منٹ کے دوران بھارتیوں نے الیگزا سے ایک ہزار بار کوئی گانا چلانے کو کہا۔ سب سے زیادہ بار جس گانے کی فرمائش کی گئی وہ ہندوﺅں کا مذہبی گانا ’ہنومان چالسا‘ ہے جس کی ایک منٹ میں 4 بار فرمائشیں کی گئیں۔ دوسرے نمبر پر بچوں کا گانا ’بے بی شارک‘ ہے جس کی ایک منٹ میں 3 فرمائشیں کی گئیں جبکہ تیسرے نمبر پر پنجابی گانا ’لیمبر گینی‘ ہے ۔
ایمازون کے مطابق الیگزا استعمال کرنے والوں نے اس مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے ساتھ بہت زیادہ محبت کا بھی اظہار کیا۔ 2019 کے دوران لوگوں نے اوسطاً ایک منٹ کے دوران ایک بار الیگزا سے ’ آئی لو یو‘ کہا ۔ لوگوں نے الیگزا کو 2 منٹ میں ایک بار شادی کیلئے بھی پرپوز کیا۔
بھارتی شہریوں نے 2019 کے دوران ایک منٹ کے دوران اوسطاً 8 بار ’Alexa, how are you?‘ کہا جبکہ ایک منٹ میں اوسطاً ایک بار ’الیگزا کیسی ہو‘ کا سوال بھی پوچھا۔